وزیراعلیٰ شہباز شریف کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،وزیراعلیٰ ممبران کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے کہ 10 منٹ بعد طیارہ ہچکولے کھانا شروع کر دیا، وزیراعلیٰ نے طیار ے موجود ممبران کو کلمہ طیبہ اور آیت الکرسی کاورد کرنے کی ہدایت کی جس پر سٹاف نے رونا شروع کر دیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 08:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا،پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ طیارے کو بحفاظت ائیر پورٹ پر اتار لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد صوبائی کابینہ کے ممبران کے ہمراہ ایک اہم اجلاس میں شرکت کیلئے آرہے تھے کہ طیار ہ پرواز کے 10 منٹ بعد ہچکولے کھانے لگا جس سے وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سٹاف میں خوف و ہراس کی پھیل گیا،اس دوران وزیراعلیٰ نے پائلٹ سے طیارے کی خرابی کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ موسم بالکل ٹھیک ہے طیارے کی خرابی کا علم نہیں ہورہا اور مجھے نہیں لگتا کہ طیارے کو بحفاظت ائیر پورٹ اتار سکوں گا جس پر شہباز شریف نے طیارے میں موجود سٹاف اور صوبائی ممبران کوکلمہ طیبہ اور آیت الکرسی کا ورد کرنے کی ہدایت کی جس پر سٹاف ممبران خوف سے رونا شروع کر دیا تاہم پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ طیارے کو واپس لاہور ائیر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا جس پر سٹاف ممبران نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔