جاپانی سیاح تاج محل میں سیلفی لیتے ہوئے جان سے گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں تاج محل کی سیاحت کے لیے آنے والا ایک جاپانی سیاح سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ سیاح چار سیاحوں کے گروپ میں شامل تھا جو تاج محل دیکھنے کے لیے آئے تھے۔حکام کے مطابق حادثے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔مقامی پولیس انچارج سشانت گور نے کہا ہے کہ جاپانی سیاح چند دن پہلے بھارت آئے تھے اور جمعرات کو ہی جے پور سے آگرہ پہنچے تھے۔