حکومت نے واپڈا کی کمپنیوں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھالی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے واپڈا کی کمپنیوں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھالی ہے ۔ سینکڑوں افراد کی بھرتی کے لئے جلد درخواستیں طلب کی جائینگی اس بات کا فیصلہ پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سیکرٹری اللہ نواز سکھیرا نے کیا ہے جس نے سیکرٹری پانی و بجلی کو خط لکھ کر اجازت دی ہے کہ واپڈا کی ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائیں۔

(جاری ہے)

پی سی نے ان کمپنیوں کی نجکاری کرنے کے لئے بھرتی پابندی عائد کی تھی حکومت کی پالیسی کے تحت لیسکو ، فیسکو ، آئیسکو ، گیپکو ، میپکو ، پیسکو ، کیپکو ، میسکو ، سیسکو کے علاوہ این پی جی سی ایل ، ایل پی جی سی ایل ، سی پی جی سی ایل اور جے پی سی ایل میں ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہیں جن پر اب بھرتیاں کی جائینگی خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت جلد بے روزگار نوجوانوں کو واپڈا میں بھرتی کرے گی واپڈا کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں میٹر ریڈرز کی ہزاروں خالی آسامی پڑی ہیں جن پر جلد بھرتیوں کا آغاز کردیا جائے گا کابینہ مزید میٹر ریڈرز بھرتی کرنے کی پہلے بھی منظوری دے چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :