چنیوٹ،کونسلر کی نشست پر تحریک انصاف کے تین امیدوار بلا مقابلہ منتخب

ہفتہ 19 ستمبر 2015 08:56

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء)کونسلر کی نشست پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تین امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی یونین کونسل نمبر16وارڈ نمبر1موضع کولیاں سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے کونسلر ملک ناصر علی جبکہ یونین کونسل نمبر18وارڈ نمبر4احمد آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار وکی،یونین کونسل نمبر19 چک نمبر468سے پی ٹی آئی کے امیدوار شہباز علی بلا مقابلہ جنرل کونسلر منتخب ہو گئے ہیں جس پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اس موقع پر ضلعی آرگنائزر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہونے والے افراد کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :