سرگودھا ، پاک فضائیہ کا ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ

ہفتہ 19 ستمبر 2015 08:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) سرگودھا میں پاک فضائیہ کا ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر طیارہ کا ملبہ قبضے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سرگودھا کے علاقے جہان آباد میں پاک فضائیہ کا ایک تربیتی ریمورٹ کنٹرول ڈورن طیارہ فنی خرابی کے باعث کھیتوں میں جا گرا ۔

(جاری ہے)

تربیتی طیارہ بغیر پائلٹ کے ریمورٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے پرواز کرتا تھا جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حادثے کے بعد حساس اداروں سمیت سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر طیارے کا ملبہ قبضے میں لے لیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس میں حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :