تربیت کے بغیر پہاڑی چوٹیاں سر کرنے پر پابندی عائد،الپائن کلب آف پاکستان نے تربیت کے بغیر پہاڑی چوٹیاں سر کرنے پر پابندی لگا دی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) اسلام آباد میں الپائن کلب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیرمیں سرولی چوٹی سر کرنے والی ٹیم ان کی مشاورت سے نہیں بھجوائی گئی، حادثے کا شکار ہونے والی کوہ پیما ٹیم آئی پیکس کلب اسلام آباد کی جانب سے بجھوائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تین کوہ پیماوٴں کی گمشدگی کا معاملہ 7 ستمبر کو ہمارے علم میں آیا، کوہ پیماوٴں کی تلاش کے لئے 8 ستمبر کو ریسکیو ٹیم بھجوائی گئی اور اس کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور دفاع سے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لئے رابطہ کیا گیا۔

تینوں نوجوانوں کی تلاش کے لئے 2 مختلف ٹیمیں بھیجی گیئں۔ آزاد کشمیر میں خراب موسم کے باعث سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔ موسم ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :