یورپی یونین میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں نمایاں اضافہ

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:13

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء)یورپی یونین میں سال کی دوسری سہ ماہی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اعدادو شمار کے یورپی محکمے ’یوروسٹاٹ‘ کے مطابق اپریل اور جون کے درمیان سوا تین لاکھ سے افراد نے اس اٹھائیس رکنی یونین میں پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تعداد گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 85 فیصد زیادہ ہے۔ اس بیان کے مطابق زیادہ تر پناہ کے متلاشیوں کا تعلق شام، افغانستان اور البانیہ سے ہے۔ یورو سٹاٹ کے مطابق سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع کرائی گئی ہیں، جن کی تعداد اکیاسی ہزار کے لگ بھگ ہے۔