عید کے تین دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ، تعطیلات کے دوران بلا تفریق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سمری تیار،عید الاضحی، ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔وزارت پانی و بجلی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 08:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء)وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران بلا تفریق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سمری تیار کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تعطیلات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حکومت کی طرف سے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ایک مراسلہ بھجنے کی سمری تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیاں عید کی تعطیلات کے دوران بلا تفریق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگ احسن طریقہ سے عید کی خوشیاں مناسکیں۔

ادھر وزارت پانی و بجلی نے عید الاضحی پر ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت پانی وبجلی نے لیسکو اور دیگر تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، وزارت پانی وبجلی نے تقسیم کار کمپنیوں سے کہا ہے کہ جمعرات، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز پورے ملک میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ عید کے دنوں میں کوئی شکایت موصول نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :