قرآن مجید کے 70ہزار جعلی نسخوں کی تقسیم کا منصوبہ ناکام، کاپیاں ضبط،جعلی نسخوں کی تقسیم کو کافروں کی اسلام کے خلاف بڑی سازش قراردیاجارہاہے،سعودی گزٹ کا انکشاف

بدھ 23 ستمبر 2015 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) معروف اخبارسعودی گزٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران قرآن مجید کی 70ہزار جعلی کاپیوں کی تقسیم ناکام بنادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حج کے اہم فرائض کی ادائیگی کے مقام مکہ مکرمہ کے قریب ہی واقع الجموم گاؤ ں میں ایک ٹرک کو روکاگیا اور چھان بین کے بعد ٹرک میں موجود قرآن پاک کے جعلی نسخے برآمد کرلیے تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔قرآن مجید کے جعلی نسخوں کوحجاج کرام میں تقسیم کرنے کی کوشش کو کافروں کی اسلام کے خلاف بڑی سازش قراردیاجارہاہے لیکن کوئی شک نہیں کہ کافروں کو ہی شکست ہوگی کیونکہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے خود اٹھا رکھاہے۔