امریکہ : ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہوگئے

بدھ 23 ستمبر 2015 09:11

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینڈسٹی میں ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہوگئے ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان بھی جان سے مارے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے قریبی شہر سینڈسٹی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ملزمان کا تعاقب کررہے تھے کہ اچانک ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی ،جس سے 2اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ میں دو نوں ملزمان بھی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :