یمن ،حوثیوں نے دو سعودی فوجی قیدی بنا لئے،سعودی فوجیوں کو یمن میں جنگی قیدی بنایا گیا ہے۔جنرل العسیری

بدھ 23 ستمبر 2015 09:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء )سعودی عرب کے دو فوجی یمن کے حوثی باغیوں نے اغوا کر لئے ہیں عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہمارے پاس اپنے اسیر فوجیوں کے زندہ ہونے کا ثبوت موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہیں حوثی ملیشیا نے اپنے ہاں قید کر رکھا ہے۔ سعودی فوجیوں کو یمن میں جنگی قیدی بنایا گیا ہے۔جنرل العسیری کے مطابق کہ سعودی عرب کی فوج کے تین سپاہیوں کے نام لاپتا افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہمیں اس بات کا قطعی علم نہیں کہ لاپتا افراد زندہ ہیں یا انہیں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :