قربانی کے جانوروں کو”طاقت کے ٹیکے“ لگا کر فروخت کرنے کا انکشاف، ”ٹیکہ “ لگانے کے بعد گوشت کھانے کے قابل نہیں رہتا،جاہل لوگ تھوڑے سے منافع کیلئے جانوروں کی جانوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کی قیمتی جانوں کے ساتھ بھی کھیل رہے ہیں،سینئر ڈاکٹر محکمہ حیوانات

بدھ 23 ستمبر 2015 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)پنجاب کی متعدد مویشی و قربان منڈیوں میں بیمار جانوروں کو طاقت کے انجکشن لگا کر تندرست بنا کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے چکر میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کی معاونت سے گھناوٴنا کاروبار عروج پر ہے۔صوبائی دارالحکومت میں قائم رجسٹرڈ قربان منڈیوں میں بھی کوئی پوچھنے والا نہیں۔

خبر رساں ادارے سروے رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جانوروں کو قربانی کیلئے فروخت کرنے کیلئے لانے سے پہلے ان کا پیٹ پھولا دینے والا چارہ دیا جاتا ہے جس سے جانور زیادہ پانی پیتا ہے جبکہ اس کو چاک و چوبند اور تند رست دیکھانے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ سے جانوروں کو طاقت کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں جس پر فی جانور مذکورہ عملہ کو ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب قربانی کے لئے جانور خرید کر گھروں میں لایا جاتا ہے تو وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتا،لوگ سمجھتے ہیں جانور منڈی سے گھر لاتے تھک گیا ہے محکمہ حیوانات کے ایک سینئر ڈاکٹرنے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ”ٹیکہ “ لگانے کے بعداس کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے اس کے بعد ان کا گوشت بھی کھانے کے قابل نہیں رہتا،جاہل لوگ تھوڑے سے منافع کیلئے جانوروں کی جانوں کے ساتھ ساتھانسانوں کی قیمتی جانوں کے ساتھ بھی کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :