کراچی،لیاری گینگ وار وڈکیت گروہوں سے 8مقابلے، 2ہلاک 6زخمی ایک دہشت گرد گیارہ غیرملکیوں سمیت 117ملزمان گرفتار،ملزمان سے 4 دستی بم اورکلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اوردیگر سامان برآمد ،غیرقانونی مویشی منڈیوں سے جانورقبضے میں لے لیے

بدھ 23 ستمبر 2015 08:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) ساؤتھ زون پولیس کرمنلزوجرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن،لیاری گینگ وار وڈکیت گروہوں سے 8مقابلے 2ہلاک 6زخمی ایک دہشت گرد ،ایک قاتل اورگیارہ غیرملکیوں سمیت مجموعی 117ملزمان گرفتار،4دستی بم اورکلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اوردیگر سامان برآمد ،غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بھی ایکشن جانورقبضے میں لے لیے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پرساؤتھ زون میں کرمنلزوجرائم پیشہ اورلیاری گینگ وار کے خلاف بھرپورکاروائیوں میں گزشتہ 4دنوں کے دوران کلری،کلاکوٹ،نیپڑ،بوٹ بیسن،جیکسن،نبی بخش،اورفیرئیرپولیس کے 8الگ الگ مقابلوں میں 2ملزمان ہلاک اور6ملزمان زخمی سمیت 12ملزمان گرفتار ہوئے ڈیفینس پولیس کے ہاتھوں ایک دہشت گرد گرفتار ہوا،ساؤتھ زون کی دیگرپولیس نے ایک قاتل ڈکیت واسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 18ملزمان منشیات کے مقدمات میں 5ملزمان،سنگین اورمتفرق مقدمات میں مفرور واشتہاری سمیت 66ملزمان گرفتار کیے پاکستان میں غیرقانونی مقیم گیارہ غیرملکی (افغانی) باشندے گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے۔

(جاری ہے)

ساؤتھ زون پولیس نے مذکورہ کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے 4ہینڈگرینڈ ایک کلاشنکوف ،ایک شارٹ گن،14پستول،14میگشزین ،درجنوں کارتوس،7بوتلیں شراب،ایک موٹرسائیکل ،بھاری مالیت کی پراپرٹی ،بڑی مقدار میں منشیات ،داؤپرلگی رقم اورآلات قماربازی برآمد کرلیے،ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمدنے بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے پرSHOکلری،کلاکوٹ،پنٹر،بوٹ بیسن،جیکسن،نبی بخش،ڈیفنس،اورفرئیر،محمود آباد کونقدانعامات وترقی اسناد دینے کااعلان کیاہے۔