ملک کے بیشتر حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

بدھ 23 ستمبر 2015 09:06

اسلام آباد، لاہور، ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، ملتان ، فیصل آباد اور دیامر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ بارش کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں رواں ہفتے ہونے والی بارشوں سے گرمی کی شدت کم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تازہ سرد سمندری ہواؤں اور کراچی میں ہونے والی غیر متوقع بارشوں سے بھی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں کراچی میں بھی درجہ حرارت میں کمی ہوجائے گی اور چند دنوں میں مزید بارش کا امکان ہے آنے والے چند دنوں میں درجہ حرارت 35سے 37ڈگری سینٹی گریڈ رہنے اور موسم جزوی ابرآلود رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :