سونے کی قیمت میں 300روپے کمی،فی تولہ قیمت45ہزار500روپے ہوگئی

بدھ 23 ستمبر 2015 09:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارحجان دیکھا گیا ۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1129ڈالر پرا ٓگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار800روپے سے کم ہوکر45ہزار500روپے ہوگئی،اسی طرح257روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 39ہزار روپے ہوگئی،رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 640روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی