(ن)لیگ کے ٹکٹ ہولڈر پنجاب اسمبلی رانا اسد اللہ نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، ”گو کر پشن گو“کے بغیر ملکی ترقی وخوشخالی ممکن نہیں ‘نااہل حکمرانوں کے اقتدار کا ایک ایک دن بھاری ہو چکا ہے ‘ور قوم اب ان نااہل حکمرانوں کل نہیں آج ہی نجات چاہتی ہے ،تحر یک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی عوامی او ر سیاسی جماعت بن چکی ہے‘چوہدری محمدسرور کا شمولیت کی تقر یب سے خطاب

بدھ 23 ستمبر 2015 08:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ”گو کر پشن گو“کے بغیر ملکی ترقی وخوشخالی ممکن نہیں ‘نااہل حکمرانوں کے اقتدار کا ایک ایک دن بھاری ہو چکا ہے ‘ور قوم اب ان نااہل حکمرانوں کل نہیں آج ہی نجات چاہتی ہے ‘تحر یک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی عوامی او ر سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

وہ شیخوپورہ سے (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر رانا اسد اللہ انکے بھائی راناسیف اور6سابق ناظمین کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘شیخوپورہ کے آرگنائزر کنوار عمران سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کی تر قی اور خوشخالی کیلئے ضروری ہے کہ ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات دلا ئی جائے اور تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو قائداور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہے اور ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک کو ہرقسم کے اندھیروں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی لائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور تحر یک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی عوامی او ر سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی مقبولیت کی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی میدان میں زیرو ہو چکیں ہیں اور آنیوالاوقت صرف پاکستان تحر یک انصاف کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور جب تک ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ نہیں ہو گا پاکستان اس وقت تک بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا شکار رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملکی مسائل حل کر نے کی بجائے اپنی حکو مت کی آئینی مدت پوری کر نے میں مصروف ہیں لیکن اگر اس کر پٹ اور نااہل حکو مت نے اپنی آئینی مدت پوری کر لی تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہو گا کیونکہ نااہل حکمرانوں کا ایک ایک دن قومی پر بھاری ہو چکا ہے اور قوم اب ان نااہل حکمرانوں کل نہیں آج ہی نجات چاہتی ہے ۔