محکمہ زکوٰة و عشر نے پنجاب میں پانچ بڑے اداروں کو بغیر وجہ زکوٰة میں چھوٹ دیدی،8 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی زکوٰة جمع نہ ہو سکی

بدھ 23 ستمبر 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) محکمہ زکوٰة و عشر نے پنجاب میں پانچ بڑے اداروں کو بغیر کسی وجہ کے زکوٰة میں چھوٹ دے دی‘ 8 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی زکوٰة جمع نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

اہم سرکاری دستاویزات کے مطابق جنرل پوسٹ آفس لاہور این ایس سی ٹاؤن شپ لاہور‘ این ایس سی گلشن اقبال لاہور‘ این ایس سی چاندنی چوک راولپنڈی اور سلک بنک ایگرٹن روڈ لاہور کو محکمہ زکوٰة و عشر پنجاب نے بغیر کوئی وجہ بتائے زکوٰة مین چھوٹ دے دی۔

خبر رساں ادارے کو موصول سرکاری دستاویزات کے مطابق جی پی او لاہور کو 3 لاکھ 46 ہزار‘ این ایس سی ٹاؤن شپ کو 4 کروڑ 15 لاکھ 34 ہزار‘ این ایس سی گلشن اقبال ٹاؤن لاہور کو 3 کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار ‘ این ایس سی چاندنی چوک راولپنڈی کو ایک کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار اور سلک بنک ایگرٹن روڈ لاہور کو 32 لاکھ 94 ہزار روپے زکوٰة میں چھوٹ دی گئی جس کی وجہ سے 8 کروڑ 94 لاکھ سے زائد روپے زکوٰة فنڈ میں جمع نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :