کراچی ،سندھ پو لیس ما لی بحران کا شکا ر ہو گئی ،بیواؤں ،یتیموں کا بینو ویلنٹ فنڈ عا رضی طور پر بند

بدھ 23 ستمبر 2015 08:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) سندھ پو لیس ما لی بحران کا شکا ر ہو گئی ہے ما لی بحران میں سب سے پہلے بیواؤں ،یتیموں کے بینو ویلنٹ فنڈ کو عا رضی طور پر بند کر دیا ہے جس سے مر حوم یا شہید اہلکاروں کی 6ہزار بیواؤئیں سخت پر یشان ہو گئی ہیں بینوو یلٹ فنڈ اصل میں پو لیس اہلکاروں کی تنخواہوں یا پینشن سے کاٹا جا تا ہے پھر وہ جب انتقال کر جا تے ہیں تو یہ رقم ان کی بیواؤں کو ملتی ہے ،اب اچانک بینوویلٹ فنڈ روک دیا گیا ہے جس کے بعد سندھ کی 6ہزار بیوائیں مالی پر یشانی کا شکار ہو گئی ہیں جب بیوا ؤں نے آئی جی سندھ پو لیس کے دفتر سے را بطہ کیا تو ان کوبتا یا گیا کہ ان کے لئے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے جب فنڈ ز آئیں تو ان کو بھی پیسے مل جا ئیں گے۔