عراق: بم دھماکوں میں 17 افراد جاں بحق اور 53 زخمی، بم دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی

بدھ 23 ستمبر 2015 09:15

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں 17 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہو گئے۔امین نامی ضلع میں کار بم دھماکے کے ذریعے حکومت کی حامی ملیشیا کو نشانہ بنایا گیا جس میں بارہ افراد جاں بحق ہو گئے ،زخمی ہونے والے 42 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی جبکہ دوسرے مقامات پر ہونے والے دو بم دھماکوں میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :