کرین حادثے میں زخمی ہونے والے عازمین بھی حج کی سعادت حاصل کرینگے ، ڈاکٹر ساتھ رہیں گے

بدھ 23 ستمبر 2015 09:16

مکہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء )سعودی عرب میں کرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد بھی حج کی سعادت حاصل کریں گے ، زخمیوں کے ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم ہر وقت موجود ہوگی۔سعودی عرب میں کرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد بھی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

مدینہ سے چونتیس ایمبولینس کا قافلہ زخمیوں کو لے کر مکہ پہنچا ، نرسوں اور میڈیکل سٹاف ، زخمیوں کے حج مکمل ہونے تک ان کے ساتھ رہیں گے۔ سعودی شاہ سلمان کی ہدایت کے بعد مدینہ کے گورنر ،شہزادہ فیصل نے زخمیوں کو یہ سہولیات فراہم کیں ، گزشتہ دنوں مسجد الحرام کے احاطے میں کرین گرنے سے ایک سو گیارہ افراد شہید جبکہ تین سو اکتیس زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :