پارلیمنٹ کو شمسی تونائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار،گرین پارلیمنٹ منصوبے کے پراجیکٹ منیجر کی مداخلت کے خلاف چینی کمپنی کا احتجاج، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اقتصادی امور ڈویژن کو خط لکھ دیا،شاہد شوکت کی کمپنی کے معاملات میں مداخلت منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط

بدھ 23 ستمبر 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)گرین پارلیمنٹ منصوبے کے پراجیکٹ منیجر کی مداخلت کے خلاف چینی کمپنی سراپا احتجاج بن گئی ، کمپنی کے احتجاج کے باعث پارلیمنٹ کو شمسی تونائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق منصوبے کے منیجرشاہد شوکت کے رویہ اور مداخلت کے باعث کمپنی نے کام بندکر دیا ہے اور چینی کمپنی نے معاملہ کا نوٹس لینے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اقتصادی امور ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی امور ڈویژن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو معاملہ کی تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کمپنی کے معاملات میں مداخلت منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، سابق اسپیکر سردار ایاز صادق شاہد شوکت کو انرجی آڈٹ کے لئے لائے تھے، شاہد شوکت انرجی آڈٹ کے بجائے پارلیمنٹ ہاوس کے امور میں بھی مداخلت کررہے ہیں، شاہد شوکت کی بے جا مداخلت کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاوس کے افسران اور عملہ بھی تنگ ہے۔