میں اگرچہ بلوچستان سے جارہا ہوں لیکن میرا دل بہت مطمئن ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، ہماری اور سیاسی حکومت کی کامیابیوں میں بڑا حصہ عوام کا ہے جس نے صوبے میں خوف کے آسیب کو توڑ ڈالا،کوئٹہ میں ادارہ بہبود عمر رسیدہ افراد کی اولڈ ایج ہوم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 23 ستمبر 2015 08:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ میں اگرچہ بلوچستان سے جارہا ہوں لیکن میرا دل بہت مطمئن ہے ہم نے اور سیاسی حکومت نے تو اپناکام کیا ہی مگر اس میں بڑا حصہ عوام کا ہے جس نے صوبے میں خوف کے آسیب کو توڑ ڈالا اور ہمارے ساتھ قدم ملا کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنادیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ادارہ بہبود عمر رسیدہ افراد کی اولڈ ایج ہوم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا لیفٹنٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی کشش اور محبت میرے دل میں ہمیشہ رہے گی، اور میرا دل بلوچستان کے ساتھ ہی دھڑکے گا، اور میں بلوچستان سے اپنے آپ کو ہمیشہ جوڑ کر رکھونگا،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جن حالات کا سامنا تھا اس حوالے سے ہم خائف تھے، تاہم سب سے بڑا کام عوام نے صوبے میں خوف کے آسیب کو توڑ کر کیا، صوبے کے پیارے پیارے لوگوں نے حالات کی بہتری میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا،انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کا شکر گزار رہوں گا کہ لوگوں نے ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملاکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنادیا ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صوبے کے حالات کی بہتری کے لئے اپنا حصہ آئندہ بھی ڈالتے رہیں گے کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہاکہ ہمیں حقوق العباد کاخاص خیال رکھنا ہوگا، یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ معاشرے میں جہاں ظلم اور بربریت ہے وہاں اچھے لوگ بھی ہیں جو زخموں پر مرہم رکھتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ادارہ بہبود عمر رسیدہ کے قیام پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ ایک بہت بڑی نیک سوچ ہے، اس ادارے کو چلانے میں ہم بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں ادارہ کے سربراہ اور منتظم بریگیڈئر ریٹائرڈ عبدالرزاق بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ اس ادارہ کے لئے زمین صوبائی حکومت نے فراہم کی جبکہ رکن اسمبلی مس راحیلہ حمید درانی نے دو کروڑ سے زائد کی رقم اپنے ایم پی اے فنڈ سے فراہم کی،،اس کیعلاوہ ادارہ کو یو ایس ایڈ، جرمن قونصلیٹ اور حبیب بنک کا بھی تعاون رہا،،،انہوں نے مخیر حضرات سے ارادہ کیچلانے میں مدد کی اپیل کی،،تقریب سے رکن اسمبلی راحیلہ درانی، مسز ثریاالہ دین نے بھی خطاب کیا۔