شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فرانس کے فضائی حملے شروع

پیر 28 ستمبر 2015 09:08

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) فرانس نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی سے قبل دو ہفتے تک شام میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لیے جاسوسی بھی کی فرانس کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دولتِ اسلامیہ میں بھرتی کیسے روکی جائے؟ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے دفتر سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کی فضائیہ نے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جن کی نشاندہی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جاسوسی کے دوران کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس علاقائی اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔ اس سے قبل فرانس نے شام کے ہمسایہ ملک عراق پر فضائی حملے کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی فوج کو شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کی تیاری کا حکم دیا تھا۔ تاہم انھوں نے زمینی فوج بھجوانے کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام کی خانہ جنگی میں دو لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران 90 لاکھ سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔