برطانوی بھائیوں نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کا 65 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،انگلش کاوٴنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں Curran برادرز نے حریف ٹیم کی تمام دس وکٹیں اڑا کر پینسٹھ سال بعد ریکارڈ بنا ڈالا

پیر 28 ستمبر 2015 08:45

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) اوول کے تاریخی میدان میں کاوٴنٹی چیمپئن شپ کے چھوٹے میچ کے بڑے ریکارڈ نے اسے تاریخ ساز بنا دیا۔

(جاری ہے)

نارتھمپٹن شائر کے خلاف سرے کی طوفانی بولنگ نے تین روزہ میچ کی پہلی اننگز میں ایک سو دس رنز تک محدود کر دیا جس میں Curran برادرز نے ریکارڈ کارکردگی دکھائی۔ بڑے بھائی Tom Curran نے تیرہ اعشاریہ پانچ اوور میں صرف پینتیس رنز کے عوض سات شکار کئے جبکہ چھوٹے Sam Curran نے بھی بڑا کام کر دکھایا اور تین بیٹسمین کو میدان بدر کیا۔ یوں دونوں بھائیوں کا دس وکٹیں حاصل کرنا انیس سو پچاس کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :