الیکشن کمیشن کا اراکین اسمبلی سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

پیر 28 ستمبر 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 30 ستمبر بروز بدھ تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینٹ قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی رکنیت مطل کر دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلی و سینٹ کے کل 1174 اراکین میں سے صرف 207 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 62 ، سینٹ کے 30 ، پنجاب اسمبلی کے 61 ، سندھ اسمبلی کے 33 ، خیبرپختونخوا کے 10 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے صرف 11 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 958 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشں نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام اراکین کو 30 ستمبر تک مہلت دی گئی تھی اس مہلت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی ۔