سکھر، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر رینجرز کی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،کے کے ایف کی سینکڑوں کھالیں ضبط کرلیں

پیر 28 ستمبر 2015 08:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ، رینجرز کی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،کے کے ایف کی سینکڑوں کھالیں ضبط کرلیں گئیں ،ایک رضاکار گرفتار،ساتھ سو سے زائد کھالیں کھالیں ضبط کی گئیں ہیں، حق پرست ایم پی ایز دیوان چند چاؤلہ , سیلم بندھانی تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لئے جاری کئے جانے والے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے دینی مدارس , سیاسی , مذہبی جماعتوں کے فلاحی اداروں کے خلاف رینجرز نے جیل موڑ پرانا سکھر , بندر روڈ , نواں گوٹھ , میانی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کھالیں جمع کرنے والوں سے پوچھ گچھ کی اور اجازت نامہ چیک کئے میانی روڈ پر کے کے ایف کے مرکزی کیمپ پر رینجرز نے چھاپہ مارکے سینکڑوں کی تعداد میں کھالیں اپنی تحویل میں لے لیں جبکہ کیمپ پر موجود عدیل نامی کارکن کو بھی اپنی حراست میں لے لیا تحویل میں لے گئی کھالوں کو ایدھی سینٹر کے حوالے کردیا گیا چھاپہ کی اطلاع ملنے پر ایم پی اے سلیم بندھانی , دیوان چندچاؤلہ بھی مرکزی کیمپ پہنچ گئے جہاں پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سات سو سے زائد کھالیں ضبط کی گئیں ہیں ڈی سی کی اجازت کے بعد کھالیں جمع کی جارہی تھیں کاروائی کے بارے مرکز کو آگاہ کردیا گیا ہے رینجرز نے بندر روڈ پر کاروائی کے دوران جامعہ غوثیہ کے طالب علم حافظ کامل کو روک کر بارہ سے پندرہ کھالیں اپنی تحویل میں لیکر طالب علم کو چھوڑ دیا گیا

متعلقہ عنوان :