نماز عید کا بڑا اجتماع کہا ں ہے؟ بلدیاتی امیدواروں نے شرکت کی،این اے 122ضمنی انتخاب کے امیدوار عبدالعلیم خاں نے قربانی کا گوشت اہل علاقہ میں تقسیم کیا

پیر 28 ستمبر 2015 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)عید مبارک ہو۔۔ہمارے لائق کوئی خدمت ہے تو بتائیں ۔ بلدیاتی امیدواروں کو عیدلااضحی کے موقع پر نماز عید کے موقع پر اہل علاقہ سے ملتے ہوئے اپنا تعارف کرتے ہوئے کہتے رہے۔

(جاری ہے)

یوسی 71,74,68، یوسی 4شاہدرہ، سمیت دیگر حلقوں کے امیدوار عید الاضحی کے دن اپنے سپورٹروں سے فون پر پوچھتے رہے کہ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع کہاں ہے اور پھر وہاں پہنچ کر اہل علاقہ کو گلے لگاتے رہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 122میں امیدوار عیدالعلیم خان اور ایم پی اے میاں اسلم اقبال سمیت دگیر اہم رہنماؤں نے قربانی کا گوشت اہم ووٹروں اور سپورٹروں میں تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :