لڑائی جھگڑے سے نہیں بات چیت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں،پوپ فرانسس

پیر 28 ستمبر 2015 09:10

فلا ڈیلفیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑے میں کچھ نہیں رکھا،مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں، ہر ایک کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلا ڈیلفیا امریکا میں مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے 6 خاندانوں سے خطاب کیا اورنظام زندگی میں خاندان کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں آسٹریلیا،ایری زونا،نائجِیریا،یوکرین اور ارجنٹینا سے آئے جوڑوں نے اپنے تجربات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔تقریب میں میوزیکل گروپ نے بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیاگیا۔