ساہیوال،نشہ کے لئے پیسے دینے سے انکار پر بہن کو گو لی مار کر ہلاک کر دیا

پیر 28 ستمبر 2015 09:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) ٹرو کے روز لکڑ منڈی چیچہ وطنی میں بھائی نے نشہ کی رقم نہ دینے کے لئے بہن فرزانہ کو گو لی مار کر ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بیو پاری غلام مرتضیٰ کی بیوی رخسانہ سے ملنے ا سکا بھائی مجاہد اور بہن فرزانہ آئے ہو ئے تھے کہ مجاہد نے بہن فرزانہ سے نشہ کے لئے پیسے مانگے بہن فر زانہ نے ڈانٹا جس پر ملزم مجاہد نے مشتعل ہو کر بہن فرزانہ کو بندوق سے گولی مار کر قتل کر دیا پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے ملزم مجاہد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :