پشاور کی نمک منڈی میں عیدی بھتہ وصول کرنے پر تین اہلکار معطل،پشاور میں عید پر چمڑے کا کاروبار کرنے والوں سے پولیس اہلکار پیسے وصول کرتے رہے

پیر 28 ستمبر 2015 09:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) پشاور کے علاقہ نمک منڈی میں سڑک کنارے چمڑے کا کاروبار کرنے والوں سے پولیس اہلکاروں نے وصولی شروع کر دی۔ ذرائع کو موصول ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس وین سڑک پر آ کر رک جاتی ہے اور پھر چمڑے کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کو آواز دی جاتی ہے کہ آجاوٴ۔

(جاری ہے)

بعد میں بوڑھا شخص پیسے دیکر جان چھڑا لیتا ہے- بوڑھے تاجر کا پشتو میں کہنا ہے کہ اب تک 8 مرتبہ وہ رشوت دے چکا ہے کیونکہ پولیس انہیں تنگ کرتی رہتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ جو سائیکل پر سوار ہوتا ہے، کو پولیس کانسٹیبل لات مار کر وہاں سے بھگا دیتا ہے- ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ عمران خان اور آئی جی پولیس ناصر درانی کے دعووٴں کے برعکس رشوت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ رشوت خوری میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کو ویڈیو سامنے آنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :