وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت افغانستان اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال ،افغانستان میں امن کے لئے ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں‘ سرتاج عزیز

پیر 28 ستمبر 2015 09:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ترک وزیر خارجہ فریدون ہادی نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت افغانستان اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ملکوں نے اقتصادی اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ملکی وغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نیویارک میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ترک کے وزیر خارجہ نے ون آن ون ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ترک تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں ملکوں نے اقتصادی اور دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سکیورٹی صورت حال باالخصوص افغانستان اور شام کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ادھرمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی اہم ہے اس لئے پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلیے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔ نیویارک میں افغانستان میں امن اور تعمیر نو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور ترک نائب وزیراعظم کے علاوہ چین، آسٹریلیا، ایران اور اٹلی کے وزرائیخارجہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شریک ممالک نے خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان اور طالبان کیدرمیان مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلیے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے، افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :