نائیجیریا میں بم دھماکے اور پرتشدد واقعات میں 117 افراد ہلاک،ممکنہ طور پر اس پرتشدد کارروائی میں بوکو حرام کے جنگجو ملوث ہو سکتے ہیں، حکام

پیر 28 ستمبر 2015 09:07

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) شمالی نائیجیریا میں بم دھماکے اور پرتشدد واقعات میں 117 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی نائیجیریا میں ایک بم حملے کے نتیجے میں کم ازکم20 افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر اس پرتشدد کارروائی میں بوکو حرام کے جنگجو ملوث ہو سکتے ہیں۔ اس علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف حملے کیے گئے تھے جن کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق ان تازہ پرتشدد کارورائیوں میں مجموعی طور پر 117 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ کسی گروہ نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :