یمن سے حملے میں سعودی بارڈر فورس کااعلیٰ افسر اور اہلکار شہید

پیر 28 ستمبر 2015 09:10

یمن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء ) یمن کے شمالی علاقے سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے کی جانب شدید فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اعلیٰ افسر اور ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی ضلع جازان بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں کرنل حسن غشوم عقیل اور ڈپٹی سارجنٹ عبدالرحمان محمد آل حزازی شہید اور چار سرحدی محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان میجرجنرل منصورالترکی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام چھے بجے کے لگ بھگ پیش آیا تھا اور گشت پر مامور سرحدی محافظوں کی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تباہ ہوگئی تھی۔اس کے بعد مزید سرحدی محافظ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو یمنی علاقے سے ان پر مختلف اطراف سے شدید فائرنگ شروع کردی گئی۔اس کے بعد یمنی محافظوں اور یمنی علاقے میں موجود حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :