وسطی چین میں ٹریفک حادثہ ، بائیس افراد ہلاک،تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرایا جبکہ ایک بس اور گاڑی بھی ٹرالر کی زد میں آ گئے

پیر 28 ستمبر 2015 09:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) وسطی چین میں ٹریفک حادثے کے دوران بائیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرایا جبکہ ایک بس اور گاڑی بھی ٹرالر کی زد میں آ گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد آگ لگنے سے چاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :