کراچی،رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے تحویل میں لی گئی کھالیں ایدھی ویلفیئر کے حوالے کر دیں

پیر 28 ستمبر 2015 09:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے تحویل میں لی جانے والی کھالیں ایدھی ویلفےئر کے حوالے کیں ویلفےئر کے ذرائع نے بتایاکہ رینجرز نے چند کھالیں ایدھی کو دی ہیں جس کی رسید رینجرز کو دی گئیں اس میں زیادہ تر کھالین بکرے کی ہیں زرائع نے بتایا کہ ایدھی ویلفےئر کو پچھلے سال کی نسبت50فیصد سے زائد کھالیں وصول ہوئی ہیں ایدھی ویلفےئر نے شہر میں کس جگہ بھی کھالیں جمع کرنے کا کیمپ نہیں لگایا لوگوں نے فون کرکے کھالیں یا پھر ازخود ایدھی سینٹرز کو کھالیں پہنچادیں۔