فیصل آباد،گزشتہ 20سال سے شائع ہونے والے اخبار ”ڈیلی فیصل آباد رپورٹ“ کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

پیر 28 ستمبر 2015 08:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)فیصل آباد سے گزشتہ 20سال سے شائع ہونے والے اخبار کے دفتر میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،ضائع ہونے والے سامان میں بھاری مالیت کے کمپیوٹرز،پرنٹرز،فریج،قیمتی فرنیچر اور گزشتہ 20سال سے شائع ہونے والی اخبارات کی فائلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 20سال سے شائع ہونے والا ”ڈیلی فیصل آباد رپورٹ“ کا دفتر عید کی تعطیلات کی وجہ سے بند تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے دفتر اور ملحقہ عمارت کی اپنی لپیٹ میں لے لیا،بعد ازاں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،اس دوران اخبار کے دفتر میں پڑا ہوا تمام سامان کوئلے کا ڈھیر بن گیا جبکہ دفتر کے ساتھ کپڑے کے گودام جن کے دروازوں کو آگ لگ چکی تھی مگر آگ ابھی پھیلی نہیں تھی کہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا جس سے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا ضائع ہونے سے بچ گیا۔

(جاری ہے)

”ڈیلی فیصل آباد رپورٹ“ کے مالک میاں محمد سعید نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ عید سے ایک روز قبل رات کو دفاتر میں لگے ہوئے بجلی کے میٹر کے ساتھ سوئچ وغیرہ کو مکمل طور پر بند کرکے گئے تھے مگر آگ لگنے کا یہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ لگتا ہے۔پولیس اور انتظامیہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :