پنجاب اسمبلی کے سامنے الفلاح سینما میں عید پر اخلاق باختہ فلم شو دکھائے گے،ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان لا علم ،مانیٹرنگ ٹیمیں اور پولیس مہربان شکایات پر اچھا کہہ دیا،رات ایک بجے خصوصی شو میں خواجہ سراء اور بازاری عورتیں بھی موجود تھیں ٹکٹ 200میں فروخت ہوئے

پیر 28 ستمبر 2015 08:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)پنجاب اسمبلی کے سامنے اور سرکاری عمارت الفلاح بلڈنگ میں الفلاح سینما میں اخلاق باختہ فلم کے عید شو کی نمائش ہوتی رہی۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان لاعلم مانٹرنگ ٹیمیں مہربان رہیں۔ سینما انتظامیہ نے عام ٹکٹ 150روپے اور رات ایک بجے خصوصی شو کی ٹکٹیں 200اور 250تک فروخت کیں۔

(جاری ہے)

شہریوں اور اہل علاقہ نے ڈی سی او آفس اور دیگر کو شکایات بھی کیں لیکن تھانہ قلعہ گجر سنگھ، تھانہ سول لائن سمیت دیگر اہلکاروں کا ”اچھا“کا کہہ کر ٹال دیا جبکہ سینما منیجر کا کہنا تھا کہ عید کے موقعہ پر عوام کو تفریح پہنچا رہے ہیں شائقین نے کہا عید پر جشن نہ منائے مزا نہیں آتا۔

الفلاح سینما میں گھوسٹ رائیڈر 2کاپوسٹر آویزں ہے لیکن نیم برہنہ مجرے اور بلیو فلم دکھائی جارہی ہے۔ فلم بہنوں کے مطابق رات ایک بجے شو میں بازاری عورتیں اور خواجہ سراء بھی ہال میں موجود ہوئے ہیں