خیرپور،صوبائی وزیر منظور وسان نے خواب دیکھ لیا ،کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی

پیر 28 ستمبر 2015 08:46

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے خواب دیکھ لیا کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی وسا ن ہاؤس خیرپورمیں پارٹی کارکنوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کی طاقت سے خوفزدہ ہونے والے دھاندلی کا الزام لگاکر راہ فرار چاہتے ہیں مگر ہم انہیں فرار ہونے نہیں دیں گے منظور حسین وسان نے کہا کہ انہوں نے خواب دیکھ اہے کہ سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔