انور علی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ پی سی بی نے عامر یاسین کو ٹیم میں شامل کرلیا

پیر 28 ستمبر 2015 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)آل راؤنڈر انور علی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ پی سی بی نے عامر یاسین کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق انور علی انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریزنہیں کھیل سکیں گے اور ان کی جگہ چیئرمین پی سی نے عامر یاسین کو ایک روزہ ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ انور علی کا نام زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ انجری کے باعث فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان دورہ زمبابوے کے دوران 2ٹی ٹوئنٹی اور 3ایک روزہ میچ کھیل گے۔ آل راؤنڈر انور علی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ پی سی بی نے عامر یاسین کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔