یوکرائن کے تعاون سے تیار سعودی فوجی طیارے کی پہلی پرواز

طیارہ ٹرانسپورٹ کی تیز رفتار سہولت اور جنگی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

پیر 3 اپریل 2017 19:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)یوکرائن کے تعاون سے تیار کردہ سعودی عرب کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ انٹونوف اے بی 132 اپنی پہلی باضابطہ پرواز کرنے میں کامیاب ہو گیا ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹونوف کا افتتاح گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا، یہ طیارہ فوج کو ٹرانسپورٹ کی تیز رفتار سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر جنگی مہمات انجام دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انٹونوف AN-132 کی پہلی باضابطہ پرواز کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے ، اس ہوائی جہاز کی پہلی پرواز یوکرائن ہی میں کی گئی ، اس موقع پر سعودی انجینئرنگ کمیٹی کے ارکان اور یوکرائنی عہدیدار بھی موجود تھے ، خیال رہے کہ انٹونوف فوجی طیارہ مملکت کے قومی تبدیلی پروگرام برائے 2020 کا حصہ اور ویژ ن 2030 کے مقاصد کے حصول کا تسلسل ہے ، اس کی تیاری میں سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی اور یوکرائن کی انٹونوف کمپنی نے اہم کردار ادا کیا ہے ، جدید ترین برقی آلات اور جدید انجنوں سے لیس یہ فوجی طیارہ ایندھن کا کم سے کم استعمال کرتا اور ہرطرح کے موسمی حالات میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس طیارے کا جدید ترین انجن 4500 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے اور 28 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :