حالات وخیالات کے تغیر میں مبتلا ہونے والے لوگوں میں دوران نیند دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

نیند کیلئے جدوجہد کرنے والے افراد کیلئے بھی دوران نیند دل کا دورہ خطرناک ہے جنیاتی طور پر بے خوابی کے حامل افراد میں عورتوں کی تعداد بہ نسبت مردوں کی27فیصد زیادہ ہے ۔ بے خوابی کی علامات ،نقصانات اور اس سے بچائو سے طریقوں کی تعلیم دی جانی چاہیئے تاکہ دوران نیند اس قسم کی اموات سے بچا جا سکے ، چینی سائنسدانوں کی تحقیق

پیر 3 اپریل 2017 19:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)چینی سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ رات کو حالات وخیالات کے تغیر میں مبتلا ہونے والے لوگوں میں دوران نیند دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ،نیند کا آغاز کرتے وقت نیند کیلئے جدوجہد کرنے والے افراد کیلئے بھی دوران نیند دل کا دورہ خطرناک ہے ۔

تحقیق کے مطابق جنیاتی طور پر بے خوابی کے حامل افراد میں عورتوں کی تعداد بہ نسبت مردوں کے زیادہ ہے ۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیند کیلئے جدوجہد کرنے والوں میں عورتوں کی تعداد27فیصد زیادہ ہے ۔ نیند کے دوران دل کے دورہ سے چل بسنے میں بھی عورتیں مردوں کی نسبت 27فیصد زیادہ ہیں ۔ ماہرین کے مطابق جنیاتی طورپر ہارمونز کی وجہ سے نیند میں دل کے دورہ سے ہونے والی اموات میں عورتوں کی تعداد زیادہ جبکہ ایک تحقیق کے مطابق عورتوں میں مردوں کی نسبت قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود دوران نیند اموات عورتوں کی زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

وسیع پیمانے پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہر تین افراد میں سے ایک بالغ فرد کو حالات کے تغیرات کا سامنا ہے۔یہ انداز فکر جسمانی افعال پر اثر انداز ہو کر اسے تبدیل کردیتا ہے جس کی وجہ سے نیند کے دوران دل اپنا صحیح کردارادا نہیں کرپاتا اور خون کی روانی متاثر ہوکر موت کا سبب بن سکتی ہے ۔ نیند پرسکون اور بھرپور ہونی چاہیے ، یہ قوت بخشتی ہے اور مختلف ہاربنز کو بحال کرنے میں مددگار ہوتی ہے ۔

نیند مدافعتی نظام اور قلبی نظام کو آرام دے کر بحال کرتی ہے ۔ بھرپور نیندنہ لینا بلڈ پریشر کو دعوت دیتا ہے جو دل کے عارضہ کا سبب بن سکتا ہے اور مسلسل اس حالت میں رہنے پر سوتے وقت دل کے دورہ کے اسباب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس طرح سے ہونے والی اموات کی شرح 11فیصد زیادہ ہے ۔ محققین نے اس سے بچنے کیلئے صبح جلد اٹھنا اور رات کو جلد سونے کا مشورہ دیا ہے ۔ نیند لیتے وقت اپنے منشتر خیالات کو جھٹک کر یکسوئی سے بھرپور نیند لینا بھی دل کے دورہ سے بچنے کا ایک طریقہ ہے ۔ بے خوابی کی علامات ،نقصانات اور اس سے بچائو سے طریقوں کی تعلیم دی جانی چاہیئے تاکہ افراد میں شعور پیدا ہو اور وہ اسے اپنا کر دوران نیند اس قسم کی اموات سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :