ریاست مدھیا پردیشن میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ مشین وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت کیلئے ووٹنگ کرتی رہی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کا بھانڈا پھوڑ دیا

پیر 3 اپریل 2017 22:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) ریاست مدھیا پردیشن میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ مشین صرف وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت کیلئے ووٹنگ کرتی رہی جس کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش میں آئندہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں استعمال کی جانے والی ووٹنگ مشین (وی وی پی اے ٹی) کو تجربے کے طور پر چیک کیا گیا تو ووٹرز کی جانب سے منتخب کردہ پارٹی کے نشان والی پرچی کے لئے ہر بار بٹن کو دبانے پر صرف نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے انتخابی نشان والی پرچی ہی نکلی اور تجربے کے دوران دیکھا گیا کہ پرنٹ ہونے والی ہر پرچی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کا انتخابی نشان چھپا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی جہاں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی وہیں الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آگیا اور ووٹنگ مشین میں خرابی کا بہانہ بنا کر مدھیاپردیش میں تعینات اپنے 2 اہلکاروں کا ٹرانسفر کردیا اور دہلی سے دیگر اہلکاروں کو انتخابات کا جائزہ لینے بھیج دیا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے مشین کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارتی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے ضلعی الیکشن آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور تحقیقات کے لئے 2 ٹیمیں بھی تشکیل دے کر ریاست میں روانہ کردی گئی ہیں۔