چین نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے میں مدد نہ کی تو امریکا تنہا ہی کریگا ،ْ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 3 اپریل 2017 22:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر چین نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے میں مدد نہ کی تو امریکا تنہا ہی یہ کام کرے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ نے جریدے فنانشل ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب چین کے صدر شی جن پنگ رواں ہفتے امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ چین شمالی کوریا پر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور اب چین کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ امریکا کی مدد کرے گا یا نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر چین نے شمالی کوریا کے معاملے پر مدد کی تو یہ اس کے لیے بہت اچھا ہوگا تاہم اگر اس نے مدد نہ کی تو یہ کسی کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ مدد کے بدلے چین کو کیا ملے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ چین کے لیے تجارتی مراعات ہوں گی، تجارت ہی سب کچھ ہے۔ٹرمپ سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر چین نے شمالی کوریا کو قائل کرنے کے بدلے یہ ضمانت مانگ لی کہ امریکا جزیرہ نما کوریا سے اپنے فوجیوں کو واپس بلالے گا تو آپ کیا کریں گی اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ اگر چین شمالی کوریا کا مسئلہ حل نہیں کرے گا تو ہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :