شام میں ہسپتال پر حملہ ،10افراد زخمی ،ہسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ

پیر 3 اپریل 2017 16:24

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)شام میں ہسپتال پرحملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک سرحد سے ملحقہ شامی شہر عدلیب میں ایک ہسپتال پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 10 شہری زخمی ہو گئے اور اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پیغام تحریر کرتیہوئے شہری امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ علاقے پر تین فضائی حملے ہوئے جن میں روسی فضائیہ ملوث ہے ۔ یاد رہے کہ اسی اسپتال پر پہلے بھی فروری میں حملہ ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :