بھارت میں پانچ کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس چوری ناقابل ضمانت جرم قرار

پیر 3 اپریل 2017 16:27

نئی دہلی ۔ 03 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) بھارت میں پانچ کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس چوری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ سینٹرل جی ایس ٹی ایکٹ کے مطابق پولیس کو ایسے افراد کی بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی دے گئے ہیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس قانون کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

قانون کے تحت پولیس ایسے افراد کے خلاف تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران نئے اختیارات کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور گرفتاری صرف اس صورت میں کریں جب متعلقہ فرد تعاون پر آمادہ نہ ہو ۔ٹیکس چوری پر گرفتار کرنے کے اختیارات عام پولیس کے ساتھ ساتھ ریلوے پولیس، کسٹمز کے اہلکاروں اور ویلج آفیسرز کو بھی حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :