امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر عراق پہنچ گئے

پیر 3 اپریل 2017 16:24

بغداد/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیئرڈ کشنر عراق پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیئرڈ کشنر عراق میں ہیں۔امریکی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ جیئرڈ کشنر امریکہ کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے ہمراہ عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کشنر کے دورہ عراق سے متعلق تفصیلات سے تو آگاہ نہیں کیا گیا لیکن عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ ممکنہ طور پر ایجنڈے میں شامل ہو گی ۔داعش کے خلاف لڑائی میں مصروف عراقی فوج کو امریکی قیادت میں قائم عالمی اتحاد کی طرف سے فضائی مدد حاصل ہے۔امریکی فضائیہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی آئی ہے۔کشنر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی طرح ماضی میں کبھی حکومت کا حصہ نہیں رہے لیکن ان کا شمار اب واشنگٹن کے بااثر افراد میں ہوتا ہے۔کشنر ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں اور ان کی اہلیہ کو بھی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک با اثر خاتون کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :