میٹرک امتحان کے دوران نقل نہ دینے پر دو طلباء گروپوں میں تصادم، تین طلباء شدید زخمی

پیر 3 اپریل 2017 22:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) میٹرک کے امتحان کے دوران نقل نہ دینے پر پرچہ ختم ہونے کے بعد دو طلباء گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں تین طلباء شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے دو طلباء کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، دیگر طلباء کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق منڈیاں میں نجی سکول میں میٹرک کے پرچہ کے دوران نقل نہ دینے پر دو طلباء گروپوں میں تصادم ہوا، اس دوران فائرنگ سے تین طلباء محمد عارف، محاذ اور حفیظ الرحمٰن شدید زخمی ہوئے۔

وقوعہ کی اطلاع پر میرپور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ آئی اور دو طلباء عمر اور واجد کو گرفتار کر کے 7 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ زخمی طلباء کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :