ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک سے 200 ملین روپے کی بازیابی پر نجکاری کمیشن کا خط، نیب کی کوششوں کی تعریف

پیر 3 اپریل 2017 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)نجکاری کمیشن پاکستان نے ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ سے 200.25 ملین روپے کی بازیابی پر نیب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے چیئرمین نیب کو ایک خط تحریر کیا ہے، نجکاری کمیشن نے ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں اس رقم کی سرمایہ کاری کی تھی۔ نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیب نے نجکاری کمیشن کی شکایت پر ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کو آمادہ کیا جس نے 404.81 ملین روپے کی واپسی پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

نیب نے ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک سے 200.25 ملین روپے کی پہلی قسط بازیاب کرکے ایک تقریب میں چیک نجکاری کمیشن کے حوالے کئے۔ نجکاری کمیشن نے مذکورہ رقم کی ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک سے بازیابی میں نیب کی مسلسل کاوشوں اور بروقت معاونت کو سراہا۔ نجکاری کمیشن نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی سرگرم قیادت میں نیب کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے نیب کو ایک فعال ادارہ میں تبدیل کیا ہے اور عوامی خدمت کے شعبہ میں نئے معیارات مقرر کئے ہیں۔ نجکاری کمیشن نے مزید کہا کہ یہ امر عیاں ہے کہ نیب کے اقدامات اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :