سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم انڈونیشیائی تارکین وطن واپس وطن پہنچ گئے

پیر 3 اپریل 2017 16:31

ریاض ۔ 03 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم انڈونیشیا کے تارکین وطن ملازمین سعودی عرب کے شہر جدہ سے تانگیرنگ میں سوئیکارنو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ۔سعودی عرب میں انڈونیشیا کے سفارتخانے نے گزشتہ سال 244 تارکین وطن کو واپس ملک بھجوایا تھا ۔انڈونیشیا کے سفارتخانے اور سعودی حکام ایک سعودی کمپنی کی طرف سے ہزاروں تارکین وطن ملازمین کو بے روزگار کرنے کی تحقیقات کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاض میں کمپنی کے عارضی پناہ گاہ سے انڈونیشیا کے 10 ملازمین بھاگ گئے ۔انڈونیشیا نے گھریلو کارکنوں کوغیر قانونی طریقوں سے سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے 21 ممالک بھیجنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔انڈونیشیائی شہریوں اوربین الاقوامی اداروں کے تحفظ کیلئے وزارت کے ڈائریکٹرلالو محمد اقبال نے جکارتہ پوسٹ کو بتایا کہ ریاض پناہ گاہ میں 300 انڈونیشیائی تارکین وطن کی موجود گی کی رپورٹ کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے غیر قانونی تارکین وطن ملازمین کو کسی بھی مشکل سے بچنے کے لئے ملک چھوڑنے کے لئے 90 دن کا وقت دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :