امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا

ْمشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ایک موثر رد عمل کی تیاری ہے،حکام

منگل 4 اپریل 2017 14:07

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)امریکا جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا جو تین روز تک جاری رہے گی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ایک موثر رد عمل کی تیاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ملک کے جنوبی ساحلوں پر جاری ان مشقوں میں آٹھ سو سے زائد فوجی اہلکار، کئی جنگی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر شریک ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ایک موثر رد عمل کی تیاری ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا گزشتہ دنوں میں کئی مرتبہ میزائل تجربے کر چکا ہے جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا کو میزائل تجربات سے روکنے کے لئے اپنے سفارتی تعلقات استعمال کریں بصورت دیگر امریکہ خود شمالی کوریا سے نمٹے گا۔